• news

قومی مفاد مقدم رکھا جائے گا، اس کے منافی کوئی بات برداشت نہیں کرینگے: اسحاق ڈار

قومی مفاد مقدم رکھا جائے گا، اس کے منافی کوئی بات برداشت نہیں کرینگے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قومی مفاد سب سے مقدم رکھا جائے گا، ملک کے مفاد کے منافی کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے تاہم موجودہ مسائل سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل حقیقت پسندانہ اور دانشمندانہ انداز میں بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صلاحیت اور شفافیت کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اگلے 5 سال کے دوران اپنے منشور پر عمل کرے گی ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے حکومتی آمدن بڑھانے اور مالی وسائل کے ضیاع کو روکنے کے لئے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہو گی کہ ترقیاتی اخراجات پر غیر معمولی توجہ دی جائے تاکہ ملکی معیشت میں تیزی لائی جا سکے۔
اسحاق ڈار

ای پیپر-دی نیشن