توقیر صادق تقرر کیسسابق وزرائے اعظم گیلانی اور پرویز اشرف آج نیب میں طلب
توقیر صادق تقرر کیسسابق وزرائے اعظم گیلانی اور پرویز اشرف آج نیب میں طلب
اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کو سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق تقرر کیس میں آج نیب کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا ہے تاہم گیلانی نے پیش نہ ہونے کا واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بیشک گرفتار کر لیا جائے لیکن وہ پیش نہیں ہوں گے۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کو پیر کو نیب کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس بھیجے گئے تھے کہ توقیر صادق تقرری کیس کے حوالے سے بیانات دیں جس کے بعد نیب فیصلہ کرے گی کہ ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں یا نہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں سابق وزرائے اعظم کو پہلے 7 جون کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم بعدازاں کچھ وجوہات کی بناءپر انہیں 10 جون کو نیب کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے۔
گیلانی/ پرویز اشرف طلب