چاند نظرنہیں آیا، یکم شعبان کل ہوگی: مفتی منیب الرحمن
چاند نظرنہیں آیا، یکم شعبان کل ہوگی: مفتی منیب الرحمن
کراچی(ثناءنیوز)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے شعبان المعظم کا چاند نظرنہیں آیا ، یکم شعبان 1434ھ کل بروز منگل کو ہوگی ۔قبل ازیں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئیں،محکمہ¿ موسمیات کے تقریباً 50 مراکز ، تمام زونل کمیٹیوں اور جامعة الرشید شعبہ¿ فلکیات کے تقریباًچالیس مراکز سے عدم رویت کی اطلاعات موصول ہوئیں ،لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیاگیا یکم شعبان المعظم 1434ھ کل بروزمنگل کو ہوگی ۔
چاند