بنگلہ دیش: رکن پارلیمنٹ سمیت جماعت اسلامی کے 2 رہنماﺅں کو توہین عدالت پر قید
بنگلہ دیش: رکن پارلیمنٹ سمیت جماعت اسلامی کے 2 رہنماﺅں کو توہین عدالت پر قید
ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش کی جنگی جرائم کی عدالت نے رکن پارلیمنٹ سمیت جماعت اسلامی کے دو رہنماﺅں کو توہین عدالت پر 3 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ اس فیصلے کے بعد امکان ہے کہ سیکولر حکومت اور مذہبی جماعتوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا۔ ملک کے متنازعہ انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے جماعت اسلامی کے رکن پارلیمنٹ حمیدالرحمان آزاد اور جماعت کے قائم مقام نائب سربراہ رفیق الاسلام خاں کو سزا ان کی غیر موجودگی میں سنائی ٹربیونل نے قرار دیا کہ دونوں نے عدالت کو بدنام کیا انصاف کے راستے میں رکاوٹ ڈالی اور توہین عدالت کا ارتکاب کیا اس سزا کے خلاف جماعت اسلامی نے پیر کو ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔ ٹربیونل مبینہ جنگی جرائم کے ارتکاب پر اب تک جماعت اسلامی کے کئی رہنماﺅں کو مختلف المیعاد قید سے مدت تک کی سزائیں سنا چکا ہے ان فیصلوں کے خلاف بنگلہ دیش میں جاری احتجاجی مظاہروں اور پولیس نے جھڑپوں کے دوران 150 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
بنگلہ دیش