• news

پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر کم بیک کرے گا : وجاہت اللہ واسطی

اسلام آباد (اے پی پی) ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اﷲ واسطی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کم بیک کرے گی، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وارم اپ میچ میں قومی ٹیم پروٹیز کو شکست دے چکی ہے اس لئے میچ میں پاکستان کو نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔ مورنے مورکل اور ڈیل سٹین کی میچ میں عدم شرکت کی وجہ سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کی بیٹنگ ناقص رہی تھی، انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کپتان مصباح الحق کی کارکردگی شاندار رہی، اس لئے انہیں اسد شفیق کی جگہ چوتھے نمبر پر آنا چاہئے کیونکہ وہ فارم میں ہیں۔ پاکستان نے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا تھا اس لئے کھلاڑیوں پر زیادہ دباﺅ نہیں ہوگا۔ جنوبی افریقہ کے دو تجربہ کار فاسٹ باﺅلر مورنے مورکل اور ڈیل سٹین انجریز کا شکار ہیں اور ان کی عدم شرکت سے قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف آسانی سے کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن