• news

غلطی کی گنجائش نہیں ‘ پاکستان کے لئے مارو یا مر جاﺅ والی پوزیشن ہے : سابق کرکٹر ز

کراچی /لاہور /اسلام آباد (این این آئی) سابق کرکٹرز نے ویسٹ انڈیز سے شکست کا ذمہ دار بلے باز وں کو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دوسرے میچ میں غلطی کی گنجائش نہیں ¾ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو متحد ہو کر ذمہ داری کا مظاہرہ کر نا ہوگا ¾ بیٹسمین وکٹ پر ٹھہرنے کی عادت بنائیں ¾بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں سخت حریف ہیں ¾ مارو یا مرجاﺅ والی پوزیشن ہے ۔سابق اوپنر بیٹسمین سابق کوچ اور سابق چیف سلیکٹر محسن حسن خان اور سابق کپتان راشدلطیف نے ٹیم میں موجود سینئر کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ انھیں اپنی کارکردگی بہتر بناتے ہوئے جونیئرز کےلئے مثال قائم کرنا ہو گی۔ اب ہماری مارو یا مر جا ﺅ والی پوزیشن ہے۔سابق لیجنڈری فاسٹ بولر، کپتان اور سابق کوچ وقار یونس نے مشورہ دیا کہ محمد حفیظ کو ناصر کے ساتھ اوپننگ پر آنا چاہیے۔ کامران اکمل کو بھی بیٹنگ آرڈر میں اوپر آ کر کھلانا چاہیے-سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہاکہ پاکستانی ٹیم میں جرات کی کمی دکھائی دی اور ڈریسنگ روم میں بھی اعتماد کی کمی نظر آ رہی تھی-انہوں نے کہاکہ اگلے میچوں میں پورے جوش اور جذبے کے ساتھ جان لڑانے کی ضرورت ہے جبکہ نوجوان عمر امین کو اگلے میچوں میں عمران فرحت کی جگہ موقع دینا چاہیے- انہوں نے خبردار کیا کہ جنید خان ہمارا وکٹ ٹیکنگ بولر ہے وہ کچھ نہیں کر پایا- بولنگ کوچ کو اس کا حل نکالنا چاہیے۔سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے بھی شکست کی ذمے داری بیٹسمینوں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ عمران فرحت، حفیظ، شعیب ملک، کامران اکمل اور اسد شفیق کا اس طرح آﺅٹ ہونا بھی حیران کن اور لمحہ فکریہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن