مصباح کے کیچ کی غلط اپیل رام دین آج آئی سی سی حکام کے سامنے پیش ہونگے
لندن (این این آئی) پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کیچ زمین سے اٹھاکرآﺅٹ کی اپیل کرنے پردنیش رام دین (آج) پیر کو آئی سی سی حکام کے سامنے پیش ہونگے الزام ثابت ہونے پرمیچ فیس کا 50 سے 100 فیصد جرمانہ یا 2 میچوں کیلئے معطل کیا جاسکتا ہے۔ لندن کے اوول گراﺅنڈ پرآئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان کے خلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرویسٹ انڈین کھلاڑی کو طلبی کا نوٹس بھیجا گیا۔