• news

کھلاڑیوں کی عدم دلچسپی، صبح نو رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ ملتوی

کراچی (این این آئی)کھلاڑیوں کی عدم دلچسپی کے باعث صبح نو رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ ملتوی کر دی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر شاہدہ فاروق کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 5 جون سے ہونا تھا تاہم کھلاڑیوں کی انٹریز میں کمی کی وجہ سے اسے 7 جون سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا کھلاڑیوں کی انٹریز کی تعداد میں کمی کی وجہ سے اب اس ایونٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوجوان کھلاڑی ٹینس کے کھیل میں دلچسپی نہیں لے رہے، یہ ٹینس کے کھیل کیلئے بڑی تشویش کی بات ہے۔

ای پیپر-دی نیشن