• news
  • image
  • text

لیبیا : باغیو کے ہیڈکوارٹر پر حملہ‘ 32 افراد ہلاک‘ آرمی چیف مستعفی

بن غازی (اے ایف پی) لیبیا میں مظاہرین کا وزارت دفاع کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ‘ جھڑپ میں 32 افراد ہلاک‘ 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سینکڑوں مسلح مظاہرین نے وزارت دفاع کی حامی ملیشیا جو کرنل قذافی کے خلاف برسرپیکار رہی کے ہیڈ کوارٹر ”شیلڈ آف لیبیا“ پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے عمارت پر شدید فائرنگ کی اور بعد میں دستی بم پھینکے جس کے بعد مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں جن میں 28 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔ شیلڈ آف لیبیا گروپ کے ترجمان کے مطابق حملے میں بریگیڈ کا ایک اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔ مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق واقعہ انتہائی سنجیدہ ہے۔ لیبیا کے وزیراعظم علی زیدان نے کہا شیلڈ آف لیبیا کے ارکان نے ہیڈ کوارٹر خالی کر دیا ہے اور وہاں پر سرکاری فوج نے عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ادھر سکیورٹی کی ناکامی پر آرمی چیف یوسف المنگوش نے استعفیٰ دیدیا ہے۔

epaper
بن غازی : لیبیائی سکیورٹی اہلکار مظاہرین سے جھڑپ کے دوران پوزیشن لینے کےلئے بھاگ رہے ہیں‘ دوسری طرف میتوں کی تدفین کی جارہی ہے

ای پیپر-دی نیشن