قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈروں کا پہلا اجلاس آ ج ہوگا
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈروں کا پہلا اجلاس (آ ج) پیر کو ہوگا جس میں ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اور ایوان کو چلانے کے حوالے سے سفارشات تیار کی جائیں گی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کا پہلا اجلاس آ ج ہوگا۔ اجلاس میں ایوان کو چلانے اور ہاﺅس بزنس کمیٹی کے ممبران کے حوالے سے مشاورت کرکے حتمی شکل دی جائے گی۔ پارلیمانی لیڈروں سے ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کیلئے نام بھی مانگے جائیں گے جبکہ پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔