• news
  • image

لاہور میں 4 افراد کی پراسرار ہلاکت

لاہور میں 4 افراد کی پراسرار ہلاکت

لاہور (نامہ نگار + سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 4 افراد پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقہ میں نواں کوٹ کا رہائشی 40 سالہ اکرم جبکہ داتا دربار کے علاقہ میں 55 سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے جمع کراکر ورثاءکی تلاش شروع کردی۔ ہربنس پورہ کے علاقہ میں نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کروا دی ہے۔ غالب مارکیٹ کے علاقہ میں ایک ہوٹل میں 55 سالہ نعیم اختر ملازم تھا۔ گزشتہ روز وہ کمرے میں سوایا ہوا تھا کہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا جس پر نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن