• news

بڑے مسائل حکومت کیلئے چیلنج کا درجہ رکھتے ہیں: جماعت اہلحدیث

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث کے رہنما¶ں حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا عبدالوہاب روپڑی اور سیکرٹری اطلاعات مولانا شکیل الرحمٰن ناصر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نئی حکومت نے عنان اقتدار سنبھال لیا ہے عوام کو ان سے بڑی امیدیں ہیں کچھ معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈرون حملے، امن و امان، لوڈشیڈنگ، بیروزگاری، قومی اداروں کی اصلاح، اقربا پروری، کرپشن کا خاتمہ، کراچی اور بلوچستان کے حالات کی درستگی جیسے بڑے مسائل حکومت کیلئے چیلنج کا درجہ رکھتے ہیں جس کیلئے نواز حکومت کے پاس کام کرنے والی مستند ٹیم موجود ہے۔ انہیں اپنی انتھک جدوجہد اور محنت سے ان مسائل کی دلدل سے ملک کو نکالنا ہو گا ۔ انہوں نے بلوچستان اور خیبر پی کے میں حکومت بنانے کی دوڑ سے خود کو الگ کرنے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے دوسری جماعتوں کو بھی قومی مفاد میں مل کر بیٹھنے کی ضرورت پر زور دیا اور ایک دوسرے سے محاذ آرائی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن