• news

وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کریگا: مدیحہ رانا

لاہور( خبر نگار) مسلم لےگ (ن)کی نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی مدیحہ رانا نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کی منازل طے کرے گا۔ مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد جماعت ہے جس کے پاس ایک معاشی ٹیم ہے جو ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو توانائی بحران سے نجات دلائے گی جس سے روز گار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور انڈسٹری کا پہیہ چلنے سے بے روز گار ہونے والے مزدوروں کو روز گار ملے گا جس سے ملک کے عوام ایک بار پھر آسودہ زندگی بسر کرینگے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کی وجہ سے قومی خزانے کو فائدہ ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن