پیپلزپارٹی نے صاف و شفاف نظام نئی حکومت کے سپرد کیا: نرگس فیض
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نئی حکومت کو صاف و شفاف نظام دے کر رخصت ہوئی اب نئی حکومت کو چاہئے کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں اور جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچائیں۔ محاذ آرائی کی سیاست جمہوریت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔