• news

ملکی معاشی آزادی کیلئے بیرونی قرضوں سے جان چھڑائی جائے: فائزہ ملک

لاہور ( خبر نگار) پےپلزپارٹی شعبہ خواتےن لاہورکی صدر و رکن اسمبلی فائزہ ملک نے بجٹ 2013-14 کےلئے حکو مت کو 25 نکاتی تجا وےز دےتے ہوئے مطا لبہ کےا ہے کہ بجلی کی لوڈشےڈنگ کے خاتمے کےلئے پاک اےران گےس پائپ لائن کے منصوبے کو ہر صورت مکمل کےا جا ئے‘ دہشت گردی کےخلاف جنگ مےں کا مےابی اور ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کےلئے پاک افواج کے بجٹ اور تنخواہوں مےں مزےد اضافہ کےا جا ئے‘ غر بت کے خاتمے کےلئے بے نظےر بھٹو انکم سپورٹ پر وگرام کو جاری رکھا جا ئے‘ مونجی ڈےم‘ منڈا ڈےم کی تعمےر مکمل کر نے کےلئے فنڈز مختص کےے جا ئےں‘ ملک کی معاشی آزادی کےلئے غےر ملکی امداد اور قر ضے لےنے کا سلسلہ بند کےا جا ئے‘ عوام کو بجلی‘ گےس اور پٹر ولےم مصنوعات پر اور کسانوں کو ڈےزل اور بجلی کے علاوہ زرعی آلات کی خرےداری پر کم ازکم 50 فےصد سبسڈی دی جائے اور ان پر کوئی نےا ٹےکس نہ لگا ےا جا ئے‘ حکو مت اپنے غےر ترقےاتی اخراجات مےں کم ازکم 70 فےصد کمی کرے‘ سرکاری ملازمےن کی تنخواہوں مےں 70 فےصد اضافہ اور مزدور کی کم ازکم تنخواہ18 ہزارکی جا ئے۔

ای پیپر-دی نیشن