محمود اچکزئی کے بڑے بھائی محمد خان اچکزئی کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ وزیراعظم نے سمری صدر کو بھجوا دی
کوئٹہ (ثناءنیوز) وفاقی حکومت نے محمود خان اچکزئی کے بڑے بھائی محمد خان اچکزئی کو گورنر بلوچستان تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلہ میں نواز شریف نے سمری صدر زرداری کو بجھوا دی ہے اور آئندہ ایک دو روز میں محمد خان اچکزئی کی گورنر کے عہدہ پر تعیناتی متوقع ہے۔ محمد خان اچکزئی برصغیر پاک و ہند کی آزادی کے راہنما خان عبدالصمد خان اچکزئی کے صاحبزادے ہیں۔ بطور چیف اکنامسٹ گریڈ 22 میں پلاننگ کمشن سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔