• news

کابینہ اجلاس‘ چودھری نثار نے امن و امان اسحاق ڈار نے بجٹ کی تیاریوں اور خواجہ آصف نے لوڈشیڈنگ بارے بریفنگ دی

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے پہلے اجلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور خواجہ محمد آصف نے اپنی اپنی وزارت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پیر کو نئی حکومت کے قیام کے بعد وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں ملکی معیشت‘ امن و امان کی صورتحال‘ انرجی بحران کے خاتمہ سمیت دیگر امور پر غور آئے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ملک میں امن و امان‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے بجٹ کی تیاریوں اور وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے لوڈشیڈنگ کے بارے میں کابینہ کو بریفنگ دی۔

ای پیپر-دی نیشن