مسلم لیگ (ن) کی نومنتخب حکومت اپنا پہلا وفاقی بجٹ کل پیش کریگی
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نو منتخب حکومت اپنا پہلا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کرےگی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی بجٹ کل12 جون کو پیش کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی نومنتخب حکومت کا یہ پہلا وفاقی بجٹ ہوگا جسے وفاقی وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ وفاقی کابینہ اس سے پہلے وفاقی بجٹ کی منظوری دےگی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ پیش کئے جانے سے پہلے آج منگل 11 جون کو رواں مالی سال کا اقتصادی سروے جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ وفاقی بجٹ کے اہداف کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ گیارہ جون کو رواں مالی سال کا اقتصادی سروے اور بارہ جون کو وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا۔