• news

صدر کی آمد پر صرف پی پی کے ارکان کھڑے ہوئے، سابق اتحادی بھی بیٹھے رہے، نواز شریف کا ڈیسک بجا کر اور ارکان نے کھڑے ہو کر استقبال کیا

اسلام آباد (ثناءنیوز + آئی این پی) صدر آصف علی زرداری کو نومنتخب سپیکر نے خطاب کی دعوت دی تو ایوان خیرمقدمی ڈیسک سے گونج اٹھا جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان اپنی نشستوں سے صدر کے احترام میں کھڑے ہو گئے تاہم صدر کی سیاسی جماعت کے سابق حلیف اتحادی اور دیگر جماعتوں کے ارکان اپنے نشستوں پر بیٹھے رہے۔ آئی این پی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کا خطاب سننے ایوان میں داخل ہوئے تو مسلم لیگ ن کے ارکان نے نواز شریف کا روایتی انداز میں ڈیسک بجا کر اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر استقبال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن