• news

فیصل آباد: برف کا ٹکڑا اٹھانے پر 8 سالہ بچے کو سوئے کے وار کر کے قتل کر دیا

فیصل آباد + جڑانوالہ (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) برف کا ٹکڑا اٹھانے پر 8 سالہ بچے کو آہنی سوئے کے وار سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عبدالغفار اپنے بھائی یونس اور سردار محمد کے ہمراہ شوکت کی دکان کے سامنے موجود تھا کہ اشفاق عرف کالا ریڑھی پر برف بیچتا ہوا آگیا جسے دیکھ کر غفار کے 8 سالہ بیٹے ثاقب نے برف کا ایک ٹکڑا اٹھا لیا۔ برف اٹھانے پر اشفاق نے بچے کو گالی دی جس پر ثاقب کے والد عبدالغفار اسے گالی دینے سے منع کیا تو ملزم نے اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا آہنی سوا بچے کو دے مارا جو اس کے سر پر لگا جس سے وہ زخمی ہو کر گر گیا اور بعدازاں دم توڑ گیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سی پی او فیصل آبادرفعت مختار راجہ نے ایس پی صدر ڈویژن، اے ایس پی سرکل جڑانوالہ اور ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ کو ہدایت کی ہے ملزم کو آلہ قتل سمیت فوری گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

ای پیپر-دی نیشن