ایک اور بچہ ڈوب گیا ، نہر کے خطرناک مقامات پر نہانے کی پابندی
لاہور (نامہ نگار/خبرنگار) مسلم ٹاﺅن کے علاقہ مےں نہر کنارے پکنک منا نے کے لئے آنے والا فےملی کا اکلوتا 6 سالہ بےٹا بچہ ماں باپ کی آنکھوں کے سامنے نہر میں گر کر ڈوبنے سے ہلاک ہو گےا جبکہ بچے کی لاش رات گئے تک نہےں مل سکی ہے ۔تفصےلات کے مطابق اقبال ٹاﺅن کا رہا ئشی ریڑھی بان عارف اپنی بیوی فوزیہ، چھ سالہ اکلوتے بیٹے فرحان اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ مسلم ٹاﺅن کے علاقہ مےں نہر کنا رے پکنک منا نے کے لئے آیا تھا۔ عارف اور اس کی فیملی کھاناکھانے کے لئے دستر خوان پر بیٹھے تھے کہ ان کا چھ سالہ بیٹا فرحان کھیلتا ہوا نہر میں جا گرا اور غوطے کھاتا پانی میںا ن کی نظروںسے اوجھل ہو گیا۔ بےٹے کے نہر میں گرنے اور ڈوپنے کا پتہ چلتے ہی باپ عارف نے نہر میں چھلانگ لگا کر بچے کو تلاش کرنے کی بے حد کو شش کی لیکن بچے کا پتہ نہ چل سکا ۔اس دوران بچے کی ماں دےوانہ وار روتی اور نہر کنارے بھاگتی بچے کو ڈھونڈنے لگی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں مو قع پر پہنچ گئےں اور بچے کی تلاش شروع کر دی ۔ لیکن فرحان کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔فرحان کی ماں اور دیگر رشتہ دار نہر کنارے بے بسی کے عالم میں آہ و بکا کر تے رہے۔ اس موقع پر ورثاءاور مقامی لوگوں نے سڑک بلاک کر کے احتجاج بھی کےا۔ آخری اطلاعات کے مطابق بچے کی تلاش جا ری تھی۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور نسیم صادق نے لاہور کینال میں بچوں کے ڈوبنے کے واقعات کے بعد بی آر بی کے خطرناک مقامات پر نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور خطرناک مقامات پر آنے والے بچوں کو نہانے سے روکنے کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے افسران کی سربراہی میں ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ ملازمین صبح 6 بجے سے لیکر شام 6 بجے تک ان خطرناک مقامات پر موجود رہیں گے اور یہاں پر نہانے سے روکنے کیلئے مناسب اقدامات کریں گے۔ ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بی آر بی نہر کے ان خطرناک مقامات پر نہانے سے روکنے کی تلقین کریں۔