پی ایم ہاوس کی طرف جانیوالی سڑک کو خوبصورت بنانے کا ٹینڈر نواز شریف کی ہدایت پر منسوخ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم میاں نواز شریف نے گزشتہ دور حکومت میں پی ایم ہاوس کی طرف جانے والی سڑک کو خوبصورت بنانے کےلئے جاریکردہ ٹینڈر منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا قومی مالی وسائل عوام کی بہبود کیلئے استعمال کئے جائیں۔ سی ڈی اے نے وزیراعظم کی ہدایت پر ٹینڈر منسوخ کر دیا ہے۔