بلوچستان میں صرف دو گھنٹے بجلی مل رہی ہےٍ: وزیر اعلیٰ بلوچستان اضافی بجلی کی فراہمی کے ذرائع تلاش کریں، وزیر اعظم
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلوچستان کیلئے اضافی بجلی کی فراہمی کے ذرائع تلاش کریں۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف نے پانی و بجلی کے وزیر خواجہ آصف کو ہدایت کی کہ بلوچستان کیلئے اضافی بجلی کی فراہمی کے ذرائع تلاش کئے جائیں کیونکہ فصلوں کیلئے پانی کی فوری ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے یہ ہدایت وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی درخواست پر دی جنہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ بلوچستان کو اس وقت صرف دو گھنٹے بجلی مل رہی ہے، اس سے کھڑی فصلوں پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔