پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس آج لاہور میں ہوگا جس میں 32 ویں نیشنل گیمز اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے بعض عہدیداران پر لگائی جانے والی پابندی اور مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید شاہد علی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اجلاس کی صدارت سینئر نائب صدر افتخار علی ملک کرینگے۔ اجلاس میں صدر سید شاہد علی پر ایک مرتبہ بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جائے گا۔