ورلڈ والی بال چیمپئن شپ کے لئے تربیتی کیمپ جاری
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام سری لنکا میں ہونے والے ورلڈ والی بال چیمپئن شپ کوالیفائنگ راﺅنڈ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں جاری ہے۔ قومی والی بال ٹیم کے کوچ مظہر حسین نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 17 لڑکے تربیت حاصل کررہے ہیں اور انہیں تین کوچز مظہر حسین ‘ خالد وقار اور ٹرینر خالد وقار جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں جو لڑکے تربیت حاصل کررہے ہیں ان میں محب رسول ‘ محمد ادریس ‘ محمد کاشف ‘ اختر خان‘ نصیر احمد ‘ احمل خان ‘ مراد خان‘ ناصر خان ‘ علی عباسی ‘ عمران سلطان ‘ فیصل کالی ‘ محمد شیراز ‘ محمد یونس اور ناصر علی وغیرہ شامل ہیں۔