آئی پی ایل سکینڈل، راج کندرا کو کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا
نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل سکینڈل میں راج کندرا کو ہر قسم کی کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا۔ کندرا کو بھارتی میڈیا کے مطابق ادارہ شلپاشیٹھی کے شوہر راج کندرا کو معطل کرنے کا فیصلہ بی سی سی آئی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق وہ کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ راج کندرا کرکٹ ٹیم راجستھان رائلز کے مالک ہیں۔