• news

سری لنکن حکومت کا سپاٹ فکسنگ کیخلاف سخت قوانین لاگو کرنے پر غور

کولمبو (این این آئی) سری لنکا کی حکومت نے کھیلوں میں سپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ کو روکنے کے لئے سخت سے سخت قوانین لاگو کرنے پر غور شروع کر دیا۔ سری لنکا کے وزیر کھیل مہندانا الوتگاما نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کھیلی جانے والی انڈین پریمیئر لیگ میں سپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ کے واقعات سامنے آنے کے بعد سری لنکا کی حکومت نے ملک میں کھیلوں میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے قانون سازی پر غور شروع کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ڈرافٹ کی تیاری جاری ہے۔ نئے قوانین کے تحت جو بھی کھلاڑی سپاٹ فکسنگ یا میچ فکسنگ میں ملوث ہوا اسے سخت سے سخت سزائیں دی جائیں گی۔ اس سزا میں تاحیات پابندی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ڈارفٹ مکمل کرنے کے بعد اسے کابینہ کے سامنے منظوری کے لئے پیش کریں گے جس کے بعد اسے پارلیمنٹ سے پاس کرایا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن