• news

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پنلٹی کارنر کا دورانیہ 45 سیکنڈ مقرر کردیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے کھیل کو مزید تیز کرنے کے لئے پنلٹی شاٹ آ¶ٹ کارنر کا دورانیہ 45 سیکنڈ مقرر کر دیا۔ مقررہ ٹائم میں اگر کوئی ٹیم ایسا کرنے میں ناکام رہے گی تو اس کے کپتان کو گرین گارڈ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے پنلٹی شاٹ آوٹ کارنر کے نئے ضابطہ کا اطلاق ورلڈ لیگ کے سیمی فائنلز کے موقع پر ہوگا جو نیدرلینڈ، انگلینڈ اور ملائیشیا میں کھیلے جائیں گے۔ ایف آئی ایچ کے کمپیٹیشن منیجر مارٹن کے مطابق فیلڈ امپائر کی جانب سے جب بھی پنلٹی شاٹ آ¶ٹ کارنر دیا جائے گا تو اسی وقت گرا¶نڈ کے باہر آویزاں گھڑی سے کا¶نٹ ڈا¶ن شروع ہو جائے گا جس دوران دونوں ٹیموں کو مکمل تیار ہو کر پنلٹی شاٹ آ¶ٹ کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ لیگ کے اختتام پر کمیٹی ایک مرتبہ پھر اکٹھی ہوگی اور تینوں نیدر لینڈ، انگلیند اور ملائیشیا کے ٹورنامنٹ کا جائزہ لے گی کہ اس میں ٹیموں کو کس مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور مزید کیا بہتری لانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک مرتبہ ٹیم کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کپتان مرتکب ہوتا ہے تو اسے گرین کارڈ دکھایا جائے گا جبکہ دوسری غلطی پر یلیو کارڈ ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن