ماسکو: روسی صدر کے حکم پر مسجد پر چھاپہ ‘300 افراد گرفتار‘ لٹریچر قبضہ میں لے لیا گیا
ماسکو (آن لائن) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے حکم پر دارالحکومت ماسکو کی ایک مسجد پر پولیس نے چھاپا مار کر تین سو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ روسی صدر نے اگلے سال منعقد کئے جانے والے ونٹر اولمپکس سے پہلے بنیاد پرست مسلمانوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ روسی صدر کے حکم کے بعد مختلف شہروں میں پولیس نے کارروائیاں کی ہیں۔ ماسکو کی ایک مسجد سے 170 غیر ملکیوں سمیت 3 سو افراد کو گرفتار کر کے لٹریچر قبضے میں لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں رواں سال کے دوران دارالحکومت ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ میں اب تک تین بار مساجد پر چھاپے مارے گئے ہیں۔