خانہ جنگی ختم نہیں ہوئی، قصیر پر قبضہ بشارالاسد کیلئے عارضی ریلیف ہے : اکانومسٹ
دمشق (خصوصی رپورٹ) اہم شامی شہر قصیر پر سکیورٹی فورسز کے دوبارہ قبضے سے صدر بشارالاسد کو عارضی ریلیف ملا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ خانہ جنگی جلد ختم ہو جائیگی۔ باغیوں کا پسپا ہونا سول وار کا حتمی نتیجہ نہیں ہے۔ فوج کو حزب اللہ اور ایرانی جنگجو¶ں کی حمایت حاصل ہے۔ اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق کہا قصیر پر قبضہ بشارالاسد کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو سکتا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مغرب شام میں سرگرم باغیوں کو مزید جدید ہتھیار اور کمک پہنچائے۔