شاہ زیب قتل کیس: دو ملزمان نے سزاﺅں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل کر دی
کراچی (آن لائن) شاہ زیب قتل کیس میںموت کی سزا پانے والے سراج تالپور اور قید کی سزا پانے والے سجاد تالپور نے سزاوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کہا گیا ہے ان کے خلاف ٹرائل کورٹ نے جو سزائیں دی ہیں ان میں قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا مقدمہ کی سماعت کے دوران ان کے وکلا نے ان کی حمایت میں جو دلائل اور شواہد پیش کئے ان کو عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مدنظر نہیں رکھا ار ان کو نظر انداز کیا دوران سماعت کئی مقدمات کا حوالہ دیا گیا لیکن اس پر بھی عدالت نے کوئی توجہ نہیںدی جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی کی گئی لہذا ان کی سزاﺅں کو کالعدم قرار دے کر بری کیا جائے۔