سرکاری سکیم‘ عازمین حج پاسپورٹ ہفتے تک جمع کرا دیں: وزارت مذہبی امور کی ہدایت
اسلام آباد (این این آئی) مذہبی امور کی وزارت نے سرکاری سکیم کے تحت جانے والے عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ ہفتے تک متعلقہ بینکوں میں جمع کرا دیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت نے اس سلسلے میں سرکاری سکیم کے تحت جانے والے 85 ہزار عازمین حج کو خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کیلئے سعودی عرب میں رہائش کے انتظامات کئے جا چکے ہیں۔