کوئٹہ : بگٹی قتل کیس میں مشرف ‘ شوکت عزیز ‘ اویس غنی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
کوئٹہ (ایجنسیاں) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر مشرف، شوکت عزیز، سابق گورنر اویس احمد غنی اور دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے مشرف کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو آج (منگل) کو سنایا جائے گا۔ دوسری جانب عدالت نے سابق کمشنر ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔