• news

زعیم قادری، رانا ارشد، شیخ علاﺅ الدین پنجاب کابینہ میں شامل نہ ہو سکے

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی کابینہ کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کے بعض فعال اور متحرک ارکان جن کے نام وزارتوں کیلئے لئے جا رہے تھے کابینہ میں شامل نہ ہوسکے۔ لاہور سے مسلم لیگ کے فعال رہنما اور ٹی وی چینلز پر مسلم لیگ (ن) کی بھرپور وکالت کرنیوالے سید زعیم قادری، ایم ایس ایف کی طلبہ سیاست سے آگے آنے والے فعال رکن اسمبلی رانا ارشد، وزیراعلیٰ کے قریبی ساتھی اور آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کو ممکن بنانے والے شیخ علاﺅ الدین کابینہ کے پہلے مرحلے میں شامل نہیں ہو سکے۔

ای پیپر-دی نیشن