غیر معیاری سی ا ین جی سلنڈروں کا استعمال روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں: لاہور ہائیکورٹ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے + آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ گجرات کیس کی سماعت پر قرارد دیا ہے کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے گاڑیوں سے غیر معیاری سی این جی سلنڈروں کا استعمال رک سکے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطاءبندیال نے کیس کی سماعت کی۔ اوگرا کی جانب سے جواب داخل کروایا گیا جس میں م¶قف اختیار کیا گیا کہ ناقص سی این جی سلنڈروں کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ چیکنگ کے نظام کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے جبکہ ناقص سلنڈر استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کی اس معاملے میں بہت اہمیت ہے اسے زیادہ فعال بنایا جائے۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 جولائی کو جواب طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اب تک ناقص سلنڈروں کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔