اینٹی نارکوٹکس فورس کا بجٹ کتنا، کارکردگی کیا ہے: چیف جسٹس، تفصیلات آج طلب
اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے بجٹ اور کارکردگی سے متعلق تفصیلات آج طلب کر لیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے منشیات سمگلنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے استفسار کیا کہ اے این ایف بتائے اب تک منشیات کے کتنے سرغنہ پکڑے؟ چیف جسٹس نے اے این ایف کے قانونی مشیر سے کہا کہ آپ نے پاکستان آرمی کی وردی پہنی ہے ایک اونس بھی منشیات سمگل نہیں ہونی چاہئے۔