• news

پاکستان میں پانچ سال کے دوران سرمایہ کاری میں 42 فیصد کمی

کراچی (آئی اےن پی)آئی ایم ایف کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری 42 فیصد کم ہوگئی۔ ملکی بچت کے حجم میں بھی تیس فیصد کمی ہوگئی۔گزشتہ پانچ سال کے دوران کرپشن، امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور توانائی کے بحران نے معیشت کا حلیہ بگاڑدیا۔ آئی ایم ایف کے اعداد و شمارکے مطابق دوہزار آٹھ میں ملک میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم جی ڈی پی کابائیس فیصد تھا جودوہزار تیرہ میں کم ہوکر صرف تیرہ فیصد رہ گیا۔دوہزار آٹھ میں ملکی بچت جی ڈی پی کی سترہ فیصد پر موجود تھی جو دوہزار تیرہ میں کم ہوکر بارہ فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن