• news

مرکنٹائل ایکس چینج میں 5 ارب 61 کروڑ سے زائد کا کاروبار‘ سونا‘ چاندی‘ چینی سستے

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 22880 لاٹ کے سودے 5 ارب 61کروڑ 18لاکھ 89ہزار 9سو 18روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاول، پام آئل، کپاس اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چاندی ، سونے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چاندی سونے اور چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 95.63 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 21.545 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1379.6 ڈالر، 10گرام سونے کی قیمت 45473 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 53153 روپے، 100کلو چاول اری 6کی قیمت 3707 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4408روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 45.20 روپے، ایک پاﺅنڈ کپاس کی قیمت 85.18 سینٹ اور 100کلو گندم کی قیمت 3218روپے پر بند ہوئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن