• news

براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 29.7 فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کی نسبت رواں سال اپریل تک براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 29.7 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال اپریل تک پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری 85 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی۔ گذشتہ مالی سال میں یہ سرمایہ کاری 65 کروڑ 82 لاکھ ڈالر تھی۔ رواں مالی سال کے دوران سب سے زیادہ سرمایہ کاری تیل و گیس کی تلاش کے شعبہ میں ہوئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن