آئندہ سال شفاف طریقے سے تھری جی موبائل فون ٹیکنالوجی کے لائسنس کی نیلامی کا اعلان
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے آئندہ سال شفاف طریقے سے تھری جی موبائل فون ٹیکنالوجی کے لائسنس کی نیلامی کا اعلان کردیا۔ منگل کو قومی اقتصادی سروے رپورٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ سال تھری جی لائسنس کی نیلامی سے ایک ارب ڈالر کے حصول کا ہدف رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تھری جی لائسنس کی شفاف نیلامی سے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ قومی خزانے کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے۔