• news

لاہور سمیت کئی شہروں میں آندھی‘ بارش‘ چھتیں‘ دیواریں گرنے سے 4 خواتین سمیت 8 ہلاک

لاہور (سٹی رپورٹر+ نامہ نگار+ نیوز رپورٹر+ نمائندگان) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی پری مون سون بارش سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ تیز آندھی اور بارش کے باعث مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 4خواتین اور ایک بچے سمیت 8افراد جاں بحق جبکہ صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور بارش کے باعث 54فیڈر خراب ہو گئے جبکہ 11سے زائد ٹرانسفارمرز جل گئے جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی۔ تیز بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا، مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی، 54کے قریب فیڈرز خراب ہوئے جس کے باعث گلشن بلاک، اقبال ٹاﺅن، مسلم ٹاﺅن، جوہر ٹاﺅن، گلشن راوی، بند روڈ، مغل پورہ، ٹھوکر نیاز بیگ، سمن آباد، مین روڈ، حمید نظامی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی۔ لاہور میں تیز بارش اور آندھی کے باعث کئی سائن بورڈ ، درخت، گھروں کی چھتےں اوردےوارےں گر گئی۔ شادباغ کے علاقہ کوٹ خواجہ سعےدکے علاقہ مےں اےک مکان کی دےوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 7 سالہ بچہ متےن ہلاک جبکہ تےن بچے مبشر ،عرفان، رفےق اور ان کا چچا زخمی ہوگےا۔ باٹاپور گاﺅں مےں اکبر کے مکان کی سرکی چھت گرنے سے اکبر اور اس کی بےوی نسرےن ملبے تلے دب گئےں۔ مےاں بےوی کو ملبے تلے نکال کر ہسپتال پہنچاےا گیا جہاں اکبر کی 40 سالہ بےوی دم توڑ گئی جبکہ اکبر کی حالت تشوےشناک بتائی جاتی ہے۔ پولےس کے مطابق مکان کی چھت سرکنڈوں اور سرکی سے بنی تھی جس وجہ سے گرگئی۔ شےرا کوٹ کے علاقہ بند روڈ پر کارخانے کی چھت گرگئی۔ جس کے ملبے تلے دب کراقبال، طارق وغےرہ تےن افراد زخمی ہوگئے۔ ڈےفنس بی کے علاقہ مےں سائن بورڈ راہگےر ضمےر نامی شخص کے اوپر گرگےا۔ جس سے وہ شدےد زخمی ہوگےا۔ نےوکےمپس پل کے قرےب موٹر سائےکل سوار مےاں بےوی پر درخت گر گےا۔ جس سے دونوں مےاں بےوی زخمی ہوگئے۔ شاہراہ قائداعظم پرموٹر سائےکل سوار حارث اور شکےل سلپ ہونے سے گرگئے۔ مانگا منڈی سے نامہ نگار کے مطابق طوفانی بارش میں چھت اور دیوار گرنے سے بچی سمیت تین خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ جئے کا ٹبہ میں بارش کے دوران 16سالہ عائشہ صدیقہ اور 5سالہ کرن گھر میں ایک کمرے میں بیٹھی ہوئی تھیں کہ چھت ان پر آ گری اور وہ چھت تلے دب گئیں۔ طبی امداد کیلئے لاہور لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں جبکہ اسی گاﺅں کی 50سالہ زینب بی بی اپنے گھر کے صحن میں بیٹھی تھی کہ اس کے اوپر دیوار آ گری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک نامعلوم عورت پر چھت گرنے سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ آئی این پی کے مطابق بدوملہی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص محمد غلام جاں بحق ہو گیا۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق سہ پہر ہلکی بارش کے باعث گرمی کی شدت میں معمولی کمی ہوئی۔ پسرور سے نامہ نگار کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے 15سالہ باﺅ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی ماں شدید زخمی ہو گئی۔ جوڑا سے نامہ نگار کے مطابق مکان کی دیوار گرنے سے مستری دب کر ہلاک ہو گیا۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق شدید بارش کے باعث محلہ کیارہ صاحب میں گھر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 13سالہ دانش جاں بحق جبکہ 12سالہ حسنین شدید زخمی ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز جنوبی سندھ سے ہو گا جو آج بدھ کے روز پنجاب پہنچے گا۔ ادھر لاہور میں گزشتہ روز بارش اور وارڈنز کے سڑکوں سے غائب ہونے پر ٹریفک کا مسئلہ گھمبےر صورتحال اختےار کر گےا ہے۔ شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹرےفک کا بد ترےن جام ہو گےا اور لوگ گھنٹوں جام ٹرےفک مےں پھنسے رہے۔ جےل روڈ اور شارع فاطمہ جناح پر مریضوں کولے کر جانے والی ایمبولینسز بھی جام ٹریفک میں پھنس گئےں۔کےنال روڈ، جےل روڈ، شاہراہ قائداعظم، شارع فاطمہ جناح،راوی روڈ اورریلوے سٹیشن سے ملحقہ سڑکوں پر بد ترےن ٹریفک جام رہی۔ ادھر ننکانہ صاحب، پنڈی بھٹیاں، گوجرانوالہ، قلعہ دیدار سنگھ، سکھیکی، شیخوپورہ اور دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ سکھیکی میں آندھی سے درخت ٹوٹ گئے۔ ادھر بالائی علاقوں میں گرمی میں اضافے کے بعد گلیشیر پگھلنے لگے ہیں جس کے باعث دریائے سوات میں پانی کے بہاﺅ میں اضافے کے باعث پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہو گیا ہے۔ علاقہ کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کر دی گئی ہے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق میوہسپتال لاہور میں کئی گھنٹے سے بجلی معطل ہے۔ مریضوں کے ورثاء اپنے عزیزوں کو وارڈز سے نکال کر فٹ پاتھوں پر لے آئے۔ ایم ایس میو ہسپتال کا کہنا ہے کہ بجلی 6 گھنٹے نہیں ڈھائی گھنٹے بند رہی ہسپتال کے پاس 8 جنریٹرز ہیں جو کام کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن