• news

فردوس عاشق کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سابق وفاقی وزیر ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ آرڈیننس کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی سابق وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان آج بروز بدھ نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پوچھ گچھ کیلئے پیش ہونگی۔ ذرائع کے مطابق ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 100 سے زائد غیر معیاری ادویات بنانے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن