• news
  • image
  • text

چیمپئنز ٹرافی : بھارت ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اوول (سپورٹس ڈیسک) بھارت ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ پاکستان فائنل فور کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے۔ کرس گیل 21، جانسن چارلز 60، ڈیرن براوو 35، سیموئلز ایک، سروان ایک، ڈی جے براوو 25، کیرن پولارڈ 22، نرائن 2 اور روی رامپال 2 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ ڈیرن سیمی 56 اور کیما روئچ صفر رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ جدیجہ نے 5، کمار یادیو، شرما اور ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارت نے ہدف 40ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ روہت شرما 52 اور ویرت کوہلی 22 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ شیکھر دھون نے ٹورنامنٹ کی مسلسل دوسری سنچری بنائی۔ وہ 102 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ کارتھک نے بھی 51 رنز ناٹ آ¶ٹ کی اننگز کھیلی۔ نرائن نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ جدیجہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پول بی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آ گیا اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔ 

epaper
اوول : ویسٹ انڈین فیلڈر کیماروئچ بھارت کیخلاف میچ میں کیچ ڈراپ کرتے ہوئے جبکہ ، ڈیرن سیمی شارٹ کھیل رہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن