• news

سندھ ہائیکورٹ: 6 ججوں کو ایک سال کی توسیع، پشاور ہائیکورٹ کے 3 جج مستقل

اسلام آباد/ پشاور (اے پی پی) صدر زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سندھ ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کی مدت میں ایک سال کے عرصے کیلئے توسیع کی منظوری دیدی۔ جن ججوں کی مدت میں توسیع کی گئی ہے ان میں جسٹس سید محمد فاروق شاہ، جسٹس فاروق علی چنا، جسٹس عزیز الرحمن، جسٹس آفتاب احمد، جسٹس ریاست، جسٹس صلاح الدین شامل ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی 3 جون 2013ءکو کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس میں 14 دن کی مقررہ مدت کے اندر نامزدگیوں کی توثیق کے بارے میں باضابطہ فیصلہ نہیں کر سکی لہذا آئین کے آرٹیکل 175A کی ذیلی دفعہ 12 کے تحت جوڈیشل کمیشن کی طرف سے بھیجی گئی نامزدگیاں توثیق شدہ سمجھی گئی۔ علاوہ ازیں صدر نے پشاور ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے اور 4 ایڈیشنل ججوں کی مدت میں ایک سال کے عرصے کے لئے توسیع کی منظور دیدی۔ جن ایڈیشنل ججوں کو مستقل کیا گیا ہے کہ ان میں جسٹس نثار حسین خان، جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس قیصر شامل ہیں جبکہ جن ایڈیشنل ججوں کی مدت میں توسیع کی گئی ہے ان میں جسٹس اسد اللہ خان چمکنی، جسٹس ارشاد قیصر، جسٹس شاہجہاں خان اخونزادہ اور جسس روح الامین خان شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن