پاکستان میں اب تک سی این جی سلنڈر پھٹنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا: غیاث عبداللہ
لاہور (این این آئی) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین سپریم کونسل غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ سی این جی نہ ملنے پر ڈرائیور متبادل ایندھن غیر محفوظ طریقہ سے استعمال کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے جو حادثات کا سبب بنتا ہے۔ پاکستان میں اب تک سی این جی سلنڈر پھٹنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔