• news

عوام بجٹ سے زیادہ امیدیں نہ رکھیں، حکومت کو بہت کم وقت ملا: اقتصادی ماہرین

لاہور (کامرس رپورٹر) اقتصادی ماہرین نے رواں مالی سال کے دوران معاشی ترقی کے اہداف حاصل نہ کئے جانے کے بارے میں کہا ہے کہ گزشتہ حکومت ملک کی ناکام ترین حکومت تھی جس نے اقتصادی بحالی اور بجٹ اہداف حاصل کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا اور نہ ہی بجلی کے بحران کے خاتمہ کیلئے کوئی موثر اقدام کئے۔ آئندہ بجٹ میں عوم زیادہ امیدیں نہ رکھیں کیونکہ موجودہ حکومت کو زیادہ وقت نہیں ملا اور اندازہ ہے کہ گزشتہ حکومت کی معاشی پالیسی کے مطابق ہی آئندہ مالی سال کا بجٹ آئیگا۔ ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے جو اہداف رکھے ہیں وہ بہت زیادہ حوصلہ افزا نہیں تاہم امید ہے کہ بجٹ پیش کرنے کے بعد کچھ اہم اہداف پر نظرثانی کی جائیگی۔ انرجی بحران کو ختم کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت سنجیدہ کوشش کر رہی ہے جس سے کچھ عرصے تک لوڈشیڈنگ میں خاصی کمی ہو گی۔ ڈاکٹر قیس اسلم اور پروفیسر میاں محمد اکرم نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ سے عوام کو زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ موجودہ حکومت نے دفاع کا بجٹ بڑھانا ہے، قرضے واپس کرنے ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرنا ہے، اس صورتحال میں خسارہ بڑھے گا۔ موجودہ حکومت تیل سے بجلی بنانے کی بجائے پانی اور گیس سے بجلی بنائے، نئے ڈیم بنائے۔

ای پیپر-دی نیشن