آل بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی کال پر افغان ٹرانزٹ دوسرے روز بھی بند
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) آل بلوچستان گڈز ٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی احتجاجی کال پر افغان ٹرانزٹ دوسرے روز بھی مکمل طور پر بند رہا۔ سینکڑوں ٹرک مختلف مقامات پر کھڑے رہے ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نور احمدکاکڑ نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ احتجاج کا دوسرا روز ہے مگر وفاقی یا صوبائی حکومتی عہدیداران کی جانب سے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔