• news

لاہور بار کی ہڑتال جاری، عدالتوں کا بائیکاٹ، مقدمات کی سماعت متاثر

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور بار نے گذشتہ روز بھی ہڑتال کر کے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جس سے صوبائی دارالحکومت کی ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت 27 ہزار سے زائد مقدمات التوا کا شکار ہوئے۔ واضح رہے کہ لاہور بار کی یہ ہڑتال پنجاب بار کونسل کو 2 وکلا کے خلاف ریفرنس بھجوانے کی وجہ سے کی جا رہی ہے۔ سیشن کورٹ، ایوان عدل، سول کورٹس، ضلع کچہری، ماڈل ٹاﺅن کچہری، کینٹ کچہری و دیگر تمام خصوصی عدالتوں میں ہزاروں زیر سماعت قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، چوری، حدود، منشیات و دیگر فوجداری مقدما ت کے علاوہ پراپرٹی جھگڑے، فیملی دعویٰ جات، بچوں کی حوالگی کے حوالے سے زیر سماعت گارڈین دعویٰ جات اور دیگر سول مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی۔ سائلین کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ا۔

ای پیپر-دی نیشن