• news

راجن پور: ٹیوب ویل کا بور کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاںبحق

راجن پور (نامہ نگار) ٹیوب ویل کا بور کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے سالا‘ بہنوئی سمیت تین افراد جاںبحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقہ شکار پور کی بستی لیاقت دریشک میں محمد اجمل اور اس کا بہنوئی مختیار دریشک اور رانا طفیل ٹیوب ویل کا بور کر رہے تھے کہ لوہے کے پائپ بجلی کی مین لائن سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے وہ جاںبحق ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن