وزیراعظم آفس کے بجٹ میں 45 فیصد کمی، نئی گاڑیاں نہیں خریدی جائینگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ وزیراعظم آفس کے نظرثانی شدہ اخراجات کو اگلے سال کے بجٹ میں 45 فیصد کم کر دیا گیا جبکہ وزیراعظم ہاﺅس سے متعلق تنخواہوں، مراعات اور دیگر اخراجات میں 44 فیصد کمی کی جائے گی جبکہ وزیراعظم آفس کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی پابندی کی تجویز پیش کی گئی۔